روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی تعلقات سیکشن کی طرف سے مڈل سکول کے طلاب کے لیے منعقد ہونے والے ابطال الکفیل سکاؤٹس کیمپ کی سر گرمیوں کا گزشتہ روز اختتام ہوا۔
اس کیمپ میں مڈل سکول کے طلاب کے علاوہ شھداء کے بچوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور کیمپ کی علمی، ثقافتی اور صحت مندانہ سر گرمیوں سے استفادہ کیا۔
کئی دن تک جاری رہنے والے اس سکاؤٹس کیمپ میں طلاب کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے متعدد کھیلوں اور علمی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا اور دینی، قرآنی اور سائنسی معلومات کے حوالے سے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔
کیمپ کی باقاعدہ اختتامی تقریب شیخ کلینی کیملیکس میں منعقد ہوئی کہ جس میں سکاؤٹس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد اور طلاب کے گارڈنیس نے شرکت کی۔