الکفیل اکیڈمی کی جانب سے جنگی حالات میں فسٹ ایڈ اور ریسکیو کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے....

میدان جنگ میں زخمیوں کو ریسکیو کرنے کی تربیت دینے والی الکفیل اکیڈمی کی طرف سے جنگی حالات میں فسٹ ایڈ اور ریسکیو کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلہ میں اکیڈمی نے بروز بدھ (19 شوّال 1439هـ) بمطابق (6 جولائی 2018ء) کواپنا چھبیسواں تربیتی کورس مکمل کیا ہے۔

داعش کے خلاف بر سر پیکار امام علی(ع) برگیڈ کے مرحوم کمانڈر شیخ کریم خاقانی کے نام سے موسوم اس کورس میں دسیوں رضاکاروں، سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور طبی عملے نے شرکت کی۔

اس کورس میں ٹریننگ کے لیے ملکی و غیر ملکی تجربہ کار ٹرینرز اور طبی عملے کو مدعو کیا گیا تھا کہ جنہوں نے نظریاتی اور عملی طور پر جنگ کے دوران زخمیوں کو ریسکیو کرنے اور انہیں فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کی تربیت دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: