خدا کی طرف سے حاصل کردہ پروں سے جنت میں پرواز کرنے والے’’ حضرت جعفر طیار اور حضرت عباس‘‘ علیھما السلام

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام حضرت عباس(ع) کے بارے میں فرماتے ہیں:

((رحم الله عمّي العبّاس؛ فلقد آثر وأبلى وفدى أخاه بنفسه حتّى قُطِعَتْ يداه، فأبدله الله بهما جناحين يطير بهما مع الملائكة في الجنّة كما جعل لجعفر بن أبي طالب(عليه السلام)، وإنّ للعبّاس عند الله تبارك وتعالى منزلةً يغبطه بها جميعُ الشهداء يوم القيامة)).

اللہ تعالیٰ میرے چچا عباس علیہ السلام پر رحمت نازل کرے کہ انہوں نے قربانی پیش کرنے والوں میں مکمل ایثار کا اظہار کیا، آزمائش میں بڑی کامیابی حاصل کی اور اپنی جان امام حسین علیہ السلام پر قربان کر دی یہاں تک کہ ان کے دونوں ہاتھ کٹ گئے لہٰذا اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں اس کا یہ بدلہ ملا کہ انہیں جعفر طیار کی طرح کٹے ہوئے بازووں کے بدلے دو پر عطا کیے گئے کہ جن کے ذریعے وہ جنت میں ملائکہ کے ساتھ پرواز کرتے ہیں بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک عباس علیہ السلام کا وہ مرتبہ ہے کہ قیامت کے دن تمام شھداء اس مرتبہ پہ رشک کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: