مرکز ام البنین(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے ڈینٹس کورس کا اختتام.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکز ام البنین برائے ڈینٹس نے گزشتہ کچھ عرصہ پہلے ڈیٹنس اسسٹنٹ کا ایک کورس شروع کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں ڈینٹس اسسٹنٹس نے شرکت کی اور مرکز میں کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی ماہرین سے استفادہ کیا۔

کورس کے اختتام کا باقاعدہ اعلان العمید یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا اس اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندوں کے علاوہ ھلال احمر، ڈینٹس یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور متعدد علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کے انچارج علامہ صلاح کربلائی، ھلال احمر کے نمائندے ڈاکٹر یاسین احمد عباس، تہران میں قائم الشاھد یونیورسٹی کے ڈینٹس کالج کے پرنسپل فرید عباس،مرکز ام البنین کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مجید مھران اور العمید یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر جاسم مرزوقی نے خطاب کیا اور مرکز ام البنین کی خدمات اور اس پہلے کورس کے حوالے سے گفتگو کی۔

تقریب کے اختتام پر کورس میں حصہ لینے والے ڈینٹس اسسٹنٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: