شعبہ خطابت برائے خواتین کی طرف سے انگریزی زبان میں خطابت کے کورس کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین نے پہلی مرتبہ انگریزی زبان میں مجالس و خطابت کی تعلیم و تربیت کے لیے کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بہت سے مغربی اور مشرقی ممالک میں انگریزی زبان میں خطابت کرنے والی خواتین کی ضرورت و مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ شعبہ نے اس کورس کو ترتیب دیا ہے کہ جس میں نظریاتی اور عملی طور پر انگریزی زبان میں مجالس عزاء اور خطابت کی تعلیم دی جائے گی۔
جو خواتین اس کورس میں حصہ لینا چاہتی ہیں وہ مذکورہ شعبہ میں براہ راست اپنا نام کا اندراج کروا سکتی ہیں اور مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل فون نمبرز پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے:
(07602334055)
(07810645244)
واضح رہے ملکی و غیر ملکی خواتین سکالرز کے زیر سرپرستی کروائے جانے والے اس کورس میں داخلہ کی آخری تاریخ (15 جولائی 2018ء) جب کہ انٹر ویو کی تاریخ (21جولائی 2018ء).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: