الکفیل ریڈیو کی جانب سے خطیبات منبر کے درمیان معلوماتی مقابلہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن سے نشر ہونے والے الکفیل ریڈیو نے خطیبات منبر کے درمیان ایک معلوماتی اور تحریری تقریر کے مقابلے کا اعلان کیا ہے کہ جس میں ایک خاص موضوع پر دو صفحات پر مشتمل تقریر لکھنی ہو گی۔

عربی زبان میں لکھی گئی تقریر کا موضوع’’اہل بیت علیھم السلام سے تعلق رکھنے والی کربلا کی مثالی خواتین‘‘ ہونا چاہئیے اور لکھی گئی تقریر کو 29 ذی الحجہ 1439ھ سے پہلے الکفیل ریڈیو میں براہ راست مقابلے کی انتظامیہ کو سپرد کیا جائے۔

یکم ذی الحجہ سے 14 ذی الحجہ تک ماہر خطیبات پر مشتمل کمیٹی ان تقریروں کا جائزہ لے گی اور ان میں سے 16 بہترین تقریرات کا انتخاب کرے گی۔

اگلے 15 دنوں کے دوران بہترین قرار دی جانے والی تقاریر کے لکھنے والی خطیبات کو الکفیل ریڈیو میں مجلس کی ریکارڈنگ کے لیے بلایا جائے گا اور پھر یہ مجالس محرم کے دوران ریڈیو سے نشر ہوں گی۔

اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی زاکرہ کو حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک کی زیارت کروائی جائے گی۔

جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ذاکرہ کو ڈیڑھ لاکھ عراقی دینار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ذاکرہ کو پچھتر ہزار عراقی دینار انعام کے طور پر دئیے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: