امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے اور اسی مناسبت سے روضہ مبارک کے خدام نے بھی تشریفات ہال میں دو دن مجلس عزاء برپا کی جس میں خدام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس عزاء سے دینی امور کے سیکشن کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے خطاب کیا اور چھٹے امام علیہ السلام کے فضائل و مناقب، علمی خدمات اور مصائب کا ذکر کیا۔
واضح رہے امام جعفر صادق علیہ السلام کو عباسی خلیفہ منصور دوانقی نے زہر دے کر 25 شوال 148 ھ میں شہید کیا شھادت کے وقت آپ(ع) کی عمر 65 سال تھی آپ(ع) کو جنت البقیع میں اپنے والد اور دادا کی قبر اقدس کے ساتھ دفن کیا گیا۔ آپؑ کی قبر اقدس پہ مسلمانوں نے ایک عالی شان مزار تعمیر کیا تھا کہ جسے وہابیوں اور آل سعود نے مدینہ پر قبضہ کرنے کے بعد باقی تمام مقامات مقدسہ کی طرح مسمار کر دیا۔