امتحانات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے طالبات کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کی فراہمی......

کسی بھی طالب علم کے لیے سالانہ امتحان اہم ترین مرحلہ ہوتا ہے اور امتحانی ہال میں بروقت پہنچنا انتہائی اہم ہوتا ہے لہٰذا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹرانسپورٹ سیکشن نے طویریج اور اس کے گردو نواح سے کربلا آنے والی طالبات کے لیے سالانہ امتحانات کے دوران بلا معاوضہ ٹرانسپورٹ کی خصوصی سروس کا آغاز کیا اور اس مقصد کے لیے دسیوں گاڑیاں مختص کیں۔

مشینری و ٹرانسپورٹ سیکشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میثم عبد الامیر نے بتایا کہ کربلا شہر کے گردو نواح اور دوری پر رہنے والی طالبات کے لیے سیکشن نے خصوصی سروس شروع کی، اور طالبات کے والدین اور تعلیمی اداروں سے اتفاق رائے کے بعد روضہ مبارک کی گاڑیوں نے تمام طالبات کو امتحانات کے پورا عرصہ کے دوران گھر سے تعلیمی ادارے اور وہاں سے واپس گھر تک سروس فراہم کی تا کہ طالبات اپنی تمام تر توجہات امتحان پر دے سکیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی مشکلات سے بھی اس دوران محفوظ رہ سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: