’’امام صادق(ع) اور تفسیر بالرائے کا مقابلہ‘‘ کے موضوع پر قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے لیکچر کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی ہندیہ میں قائم شاخ نے ’’امام صادق(ع) اور تفسیر بالرائے کا مقابلہ‘‘ کے موضوع پر قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے لیکچر کا انعقاد کیا کہ جس میں مومنین اور سکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شھادت کے احیاء کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے متعدد تقاریب منعقد کی گئیں کہ جن میں سے ایک انسٹی ٹیوٹ کی ہندیہ میں قائم شاخ کی طرف سے مذکورہ بالا تقریب بھی تھی۔

لیکچر کے لیے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے معروف استاد علامہ سید رشید حسینی کو مدعو کیا گیا تھا کہ جنہوں نے ’’امام صادق(ع) اور تفسیر بالرائے کا مقابلہ‘‘ کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی اور تاریخ کی روشنی میں امام صادق علیہ السلام کی اس حوالے سے خدمات کو بیان کیا اور اس انتہائی نازک مسئلے کے حل کے لیے امام علیہ السلام کے اقدامات کا ذکر کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: