ضریح مبارک حضرت عباس(ع) والے ہال کے فرش پر نئے دیدہ زیب سنگ مرمر کی تنصیب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن نے ضریح مبارک والے ہال کے فرش پر نئے سنگ مرمر کی تنصیب کا جو کام شروع کیا تھا وہ آج ہر حوالے سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔

ایک ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل فرش پر (ملتي الاونكس) سنگ مرمر کی (40 سم×60 سم) ٹائلز نصب کی گئی ہیں کہ جن کی موٹائی (3سم) ہے۔ اس قدرتی سنگ مرمر کو اس مقدس مقام پر نصب کرنے سے پہلے ہر حوالے سے اس کی کوالٹی کو مخصوص لیبارٹریوں میں چیک کیا گیا اور اس کے بعد اس کی تنصیب کا عمل شروع ہوا۔

واضح رہے زائرین کی زیارت کے لیے آمد و رفت میں خلل سے بچنے کے لیے منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا اور پہلے آدھے فرش پر سنگ مرمر کی تنصیب کے بعد اسے زائرین کے لیے کھول دیا گیا اور پھر دوسرے حصہ میں کام کو شروع کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: