انجینرنگ سیکشن کی طرف سے وضو خانہ کی مینٹینس اور تعمیر نو کی تکمیل

کربلا کے مقدس روضوں کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی اہم ترین ضروریات میں سے ایک حرم کے قریب صاف ستھرا وضو خانہ بھی ہے اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے حرم کے گردونواح میں متعدد وضو خانے تعمیر کیے ہیں اور ان کی مینٹینس کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری رہتا ہے اور بعض دفعہ روضہ مبارک کا انجینرنگ مینٹینس سیکشن دیواروں کے علاوہ پورے وضو خانہ کو تعمیر نو کے مرحلے سے گزارتا ہے اور ایسا ہی ایک منصوبہ مابین الحرمین کے قریب (عكد السادة) میں واقع وضو خانہ میں حال ہی میں پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔

360 مربع میٹر کے مجموعی رقبے پر مشتمل یہ تین منزلہ وضو خانہ مسلسل مرمت کے باوجود ایک طرح کی تعمیر نو کا محتاج تھا لہٰذا انجینرنگ مینٹینس سیکشن کے ارکان نے اسے بالکل نیا بنا دیا ہے اور ٹائلز، پائپ فٹنگ، الیکٹرا سٹی اور ہر طرح کے پرانے مواد کو ہٹا کر اس کی جگہ نیا مواد لگا دیا ہے اور سادہ الفاظ میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ مذکورہ بالا سیکشن نے سوائے دیواروں کے پورے وضو خانہ کو ہر حوالے سے ایک نئے وضو خانہ میں بدیل کر دیا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: