اہل بابل کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں محفل قرآن کا انعقاد......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی حلہ میں قائم شاخ کی جانب سے روضہ مبارک کے صحن میں محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں اہل بابل اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صوبہ بابل اور خاص طور پر حلہ کے قاریانِ قرآن نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اور حاضرین سے دادِ تحسین وصول کی۔

قرآن کی تلاوت کرنے والوں میں سر فہرست قاری محسن الرماحي، قاری ساهر التميمي، أحمد سيلاوي اور قاری حسين خضير ہیں کہ جنہوں نے عراق کے خصوصی طرز تلاوت اور دیگر طریقوں سے قرآن مجید کی تلاوت کی اور نعتیں اور قصائد پڑھے۔

واضح رہے قرآن انسٹی ٹیوٹ اور اس کی شاخیں سارا سال کربلا اور دیگر شہروں میں قرآنی محافل کا انعقاد کرتی رہتی ہیں اور مذکورہ بالا محفل بھی اسی سلسلہ کی ایک کَڑی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: