حسینی انجمنوں اور شعائر کے سیکشن کی تاسیس کے دس سال مکمل ہونے پہ خصوصی تقریب......

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے دس سال پہلے ’’قسمُ الشعائر والمواكب الحسينيّة‘‘ کے نام سے حسینی انجمنوں اور شعائر کا ایک سیکشن کھولا گیا کہ جس میں ابتدائی طور پر کربلا کی حسینی انجمنوں نے ممبر شپ حاصل کی اور اس کے بعد نا صرف عراق کے دیگر شہروں کی حسینی انجمنوں نے اس سیکشن کی رکنیت اختیار کی بلکہ پوری دنیا کے ممالک میں موجود سینکڑوں حسینی انجمنوں نے بھی اس سیکشن کی رکنیت کو اپنے لیے باعث شرف قرار دیا۔

مذکورہ بالا سیکشن کی تاسیس کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں بروز ہفتہ (7ذي القعدة 1439هـ) بمطابق (21 جولائی 2018ء) کو خصوصی تقریب منعقد کی گئی کہ جس میں تمام شہروں کی حسینی انجمنوں اور مواکب کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس تقریب میں مقررین نے مذکورہ سیکشن کی دس سالہ خدمات پر روشنی ڈالی اور اس کی وسعت کے لیے جد و جہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حسینیت کے پرچار اور ملک کی خدمت کرنے والی حسینی انجمنوں کو شیلڈز اور متبرک تحائف بھی دئیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: