روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں قائم خواتین کے شعبہ خطابت نے انگریزی زبان میں خطابت کے کورس کا آغاز کر دیا ہے کہ جس میں 70 سے زیادہ طالبات شرکت کر رہی ہیں کہ جن کا انتخاب انٹری ٹیسٹ کے ذریعے کیا گیا۔
مذکورہ بالا شعبہ کی اسسٹنٹ انچارج تغرید عبد الخالق تمیمی نے بتایا ہے کہ ہمیں اس کورس میں شرکت کی خواہش مند طالبات کی ڈھیروں درخواستیں موصول ہوئیں کہ جن میں سے 70 سے زیادہ طالبات کو انٹری ٹیسٹ اور انٹر ویو کے بعد منتخب کیا گیا اور ان میں زیادہ تر طالبات نے انگلش زبان میں گریجوایشن اور ماسٹر کیا ہوا ہے۔
واضح رہے انگریزی زبان میں خواتین خطیبات کی کمی کو کسی حد تک پورا کرنے کے لیے مذکورہ بالا شعبہ نے چند ماہ پہلے ایک کورس کروانے اور داخلے کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب اس کورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس کورس کی نگرانی اور معاونت کی ذمہ داری الشيخ أمير ياسين الولي کو سونپی گئی ہے تا کہ ان کے تجربہ اور علمیت سے استفادہ کیا جا سکے۔