عباس عسکری یونٹ کے تین برگیڈ حج کے بری راستہ پر تعینات.....

عباس عسکری یونٹ کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے عراق سے حج کے لیے بائی روڈ جانے والوں کی حفاظت کی ذمہ داری اور (النخيب - عرعر) روڈ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کو کسی بھی شر انگیزی سے بچانے کی ذمہ داری عباس عسکری یونٹ کو سونپی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق عباس عسکری یونٹ کے تین برگیڈ مذکورہ بالا راستہ کی حفاظت کے لیے تعینات کر دئیے گئے ہیں کہ جن میں (لواء مدرّع) نامی برگیڈ بھی شامل ہے کہ جو جدید ترین اسلحہ اور انتہائی تربیت یافتہ فوجیوں پر مشتمل ہے۔

واضح رہے اگلے ماہ سے بائی روڈ جانے والے حجاج کرام کے قافلے سعودیہ کی طرف روانہ ہو جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے عباس عسکری یونٹ اپنے تمام تر وسائل استعمال کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: