روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں سنگ مرمر کے نئے فرش کا تمہیدی مرحلہ مکمل.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں آخری مرتبہ 1970ء کی دہائی میں سنگ مرمر کا فرش لگایا گیا اور طاغوتی حکومت(بعثی و صدامی حکومت) کے دور میں منیٹینس نہ ہونے اور دیگر تباہ کاریوں کے سبب صحن کے فرش کو کافی نقصان پہنچا لہٰذا روضہ مبارک میں شرعی ادارے کی واپسی کے بعد صحن میں نئے سنگ مرمر کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا اور اس منصوبہ کو تعمیرِ نو کا حصہ قرار دیا گیا۔

ضریح مبارک والے ہال سے سنگ مرمر کے نئے فرش کی ابتداء کی گئی جس کی تکمیل کے بعد روضہ مبارک کے صحن کے فرش پر نئے سنگ مرمر کی تنصیب کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

سنگ مرمر کے نئے فرش کے لیے مطلوبہ تمہیدی مرحلہ ہر حوالے سے مکمل ہو گیا ہے کہ جس میں پرانے سنگ مرمر کو ہٹانے، صاف پانی کی پائپ لائن، نکاسی کے نئے نظام کی تنصیب اور دیگر کام مکمل کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: