روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے سوریا کے باڈر پر لوجسٹیکل امداد کی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کے ارکان کی طرف سے مختلف علاقوں میں تعینات سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کو لوجسٹیکل امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ان دنوں مذکورہ سیکشن کے ارکان عراق اور سوریا کے باڈر پر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور انھیں لوجسٹیکل امداد کی فراہمی کے مشن پر نکلے ہوئے ہیں۔

اس کام کے لیے مذکور بالا سیکشن کی بنائی ہوئی خصوصی کمیٹی "لجنةُ الإرشاد والدعم" کے انچارج شيخ حيدر العارضي کی سربراہی میں روضہ مبارک کے وفد نے سوریا کے باڈر کے بہت بڑے حصے کا دورہ کیا ہے سنجار کے قصبے کے لوگوں سے ملاقات بھی کی ہے اور پورے علاقے میں تعینات سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں تک لوجسٹیکل امداد پہنچائی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: