گاؤں "آل ملال" میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہیلتھ سنٹر کا قیام

عراق کے صوبہ ذی قار میں واقع گاؤں "آل ملال" کا شمار ان سینکڑوں دیہاتوں میں ہوتا ہے جہاں کے رہنے والے حکومتی عدم توجہی کے سبب مسائل کا شکار ہیں یہ گاؤں شہری آبادی سے کافی دور ہے اور اس میں صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے یہاں کے رہنے والے علاقے میں ہسپتال وغیرہ کے نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار تھے لہذا اس گاؤں کے رہنے والوں نے روضہ مبارک امام حسین(ع) و حضرت عباس(ع) کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کے مقامی نمائندے کے ذریعے علامہ سید احمد صافی(دامت برکاتہ) کو علاقے کی صورت حال سے آگاہ کیا اور یہاں ایک ہیلتھ سنٹر بنانے کی درخواست کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ صافی نے اہل "آل ملال" کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے وہاں فوری طور پر ہیلتھ سنٹر کے قیام کا حکم دیا، اور پھر اہل علاقہ کی فراہم کردہ جگہ پر ایک ہیلتھ سنٹر کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا اور ساتھ ہی طبی عملے کا بھی انتظام کر دیا گیا۔

تعمیر کی تکمیل اور ضروری سامان کی فراہمی کے بعد گزشتہ روز اس ہیلتھ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے اعلی سطحی وفد نے شرکت کی۔

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے انچارج الحاج رياض نعمة السلمان نے اس ہیلتھ سنٹر (البيت الصحّي في قرية آل ملال) کا افتتاح کیا اور کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے انسانی بنیادوں پر خدمات کی مسلسل فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کچھ عرصہ پہلے اس گاؤں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹر پلانٹ بھی نصب کیا تھا کہ پورے علاقے کو صاف پانی فراہم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: