روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور المستنصريّة یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے تھیسز کی تیاری سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد

المستنصريّة یونیورسٹی کے انفارمیشن اینڈ لائبریریز سیکشن اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری اور دار مخطوطات کے مشترکہ تعاون سے تھیسز کی تیاری کے طریقہ کار اور ضروری امور کے بارے میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تحقیقی کام کرنے والے مراکز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

بروز اتوار 5اگست 2018ء کو شروع ہونے والی یہ چار روزہ ورکشاپ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے القاسم(ع) ہال میں جاری ہے اور اس ورکشاپ کی سرپرستی و صدارت کے فرائض محترمہ ڈاکٹر أزهار زاير جاسم سرانجام دے رہی ہیں کہ جو مذکورہ بالا یونیورسٹی میں شعبہ تدریس سے منسلک ہیں۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور المستنصريّة یونیورسٹی کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ عمل کے متعدد معاہدے موجود ہیں جن کے تحت دونوں ادارے مل کر مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول نظر آتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: