دارُ رسول اعظم(ص) کی طرف سے منعقد ہونے والی پہلی عالمی کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے دارُ الرّسول الأعظم(صلّى الله عليه وآله وسلّم) نے (3-4 ذي الحجّة 1439هـ) بمطابق (16-17 اگست 2018ء) کو رسول خدا(‏ص) کی سیرت طیبہ کے انسانی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی پہلی سالانہ عالمی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے کہ جس کا عنوان یہ ہے: "سیرت نبوی چمکتی انسانی کرنوں کے ساتھ خدائی شریعت ہے"۔

اس کانفرنس کی تیاریاں ان دنوں زور شور سے جاری ہیں اور کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے اور مزید صلاح مشورے کے لیے دارُ رسول اعظم(ص) کے ارکان اور کانفرنس کی انتظامیہ کی میٹنگز کا بھی مسلسل انعقاد ہو رہا ہے گزشتہ روز اسی سلسلہ کی ایک میٹنگ میں کانفرنس کے ضمن میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گيا اور اسے کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل اور صلاحیتوں کے بروے کار لائے جانے کے عزم کا اظہار کیا گيا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: