اٹھارہ ہزار سے زیادہ بچے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے دینی و قرآنی شارٹ کورس میں شریک ہیں

شیعہ بچوں کی تربیت کا اہم ترین حصہ قرآنی تعلیمات سے آگاہی اور ان پر عمل ہے اور اس سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی خدمات اظہر من الشمس ہیں۔

گرمیوں کی چھٹیوں کو دینی حوالے سے ثمر آور بنانے کے لیے قرآن انسٹی ٹیوٹ ہر سال چھٹیوں کے دوران بچوں کو دینی و قرآنی معلومات پر مشتمل شارٹ کورس کرواتا ہے اور ہر سال اس کورس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اس سال قرآن انسٹی ٹیوٹ کی مختلف شاخوں میں 18000سے زیادہ بچے شارٹ کورس کر رہے ہیں کہ جن میں سے 2000بچے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں صحن میں حلقوں کی صورت میں بیٹھے یہ معصوم بچے گلدستوں کا سا منظر پیش کرتے ہیں ہاتھوں میں قرآن اور دینی کتابیں لیے ہوئے یہ بچے یقینی طور پر مستقبل کے ایک دیندار معاشرے کی بنیاد ہیں۔

آپ بھی زیر نظر تصاویر میں ان پھولوں اور اس سے بنے گلدستوں کو دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: