لفٹز اور برقی سیڑھیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کا یونٹ اور اس کی کاوشیں...

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندر اور اس کی متعلقہ دیگر عمارتوں میں سینکڑوں جگہ لفٹز اور برقی سیڑھیاں نصب ہیں، اس کے علاوہ مختلف کاموں کے لیے استعمال ہونے والی موبائل لفٹز بھی کافی تعداد میں موجود ہیں جن کی مسلسل دیکھ بھال اور مرمت ضروری ہوتی ہے۔ پہلے اس مقصد کے لیے وقتا فوقتا مختلف کمپنیوں کے افراد کی خدمات حاصل کی جاتی تھیں جو کہ مختلف حوالوں سے ایک مشکل کام تھا لہذا ایک سال پہلے انجینیئرنگ رپیئرنگ اینڈ مینٹینس سیکشن میں باقاعدہ طور پر لفٹز اور برقی سیڑھیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کا یونٹ قا‏م کیا گیا تاکہ اس عمل کو کم سے کم لاگت میں بروقت احسن طریقے سے سرانجام دیا جا سکے۔

یونٹ میں اس کام کے ماہر ترین افراد کو بھرتی کیا گیا اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مختلف کورسس کروائے گئے اور انھیں ورکشاپس میں بھیجا گیا۔ اسی طرح یونٹ کو روضہ مبارک نے جدید ترین آلات اور مشینری فراہم کی تاکہ کوئی بھی چيز ان کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے۔

اس وقت یہ یونٹ پورے روضہ مبارک اور اس کی متعلقہ عمارتوں میں نصب لفٹز اور برقی سیڑھیوں اور موبائل لفٹز کی مسلسل دیکھ بھال کے فرائض سرانجام دے رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر بروقت ہر طرح کی مرمت کا کام بھی کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: