عراق میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہو گی(دفتر سید سیستانی دام ظلہ)

نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے لہٰذا بروز سوموار 13اگست 2018ء کو ذی الحجہ 1439ھجری کی پہلی تاریخ ہو گی۔

اس اعلان کی بناء پر عید الاضحیٰ بروز بدھ 22اگست 2018ء کو ہو گی۔

خدا سے دعا ہے کہ وہ اس عید کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور نا ختم ہونے والی خوشیوں کی ابتداء قرار دے۔ دنیا کو داعش اور دیگر تکفیری دہشت گردوں سے نجات دے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: