تمام میڈیا ہاؤسز کربلا سے براہ راست اعمالِ عرفہ کو نشر کرنے کے لیے بلا معاوضہ فریکوئنسی حاصل کر سکتے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے الکفیل پروڈکشن سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ عرفہ کے دن اور رات کے دوران روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور ما بین الحرمین سے براہ راست نشریات تمام ٹی وی چینلز اور میڈیا ہاؤسز کو بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی اور یہ نشریات بغیر کسی لوگو کے ہوں گی تاکہ ہر میڈیا ہاؤس اسے اپنے لوگو کے ساتھ استعمال کر سکے۔

براہ راست نشریات کے حصول کے لیے کوئی بھی میڈیا ہاؤس مندرجہ ذیل فریکونسی اور کوڈز وغیرہ سے استفادہ کر سکتا ہے:

SAT:INTELSAT 902@62°E
DL:11457.5V
SR:3000
DVBS2
8PSK
FEC 2/3
HD/MPEG-4

یو ٹیوب پر کربلا کے مقدس روضوں کی براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں: https://www.youtube.com/channel/UCy0MMgRho_O8jxiIj46qMxw
فیس بک پر کربلا کے مقدس روضوں کی براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں:
https://m.facebook.com/alkafeel.for.artistic.production/


مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(009647706007187)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: