آر ڈی اے اینڈکس سسٹم کے حوالے سے ملائیشیا میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت

آر ڈی اے اینڈکس سسٹم کے حوالے سے ملائیشیا میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت
آر ڈی اے اینڈکس سسٹم کے حوالے سے ملائیشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری اور دار المخطوطات نے شرکت کی ہے کہ جس میں دنیا بھر کے وفود شریک تھے۔
کوالالمپور کی ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس اس بڑی عالمی کانفرنس کی تمہیدی تقریب ہے کہ جو آئي ایف ایل اے (International Federation of Library Associations and Institutions) کی جانب سے ہر سال منعقد ہوتی ہے آئي ایف ایل اے کی اس 84ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کی تقریبات 24تا 30اگست تک جاری رہیں گی۔
اس کانفرنس کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا، معاشرے کو بک ریڈنگ کی طرف مائل کرنا، تحریری ورثے کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانا، تحقیقی کاموں کو آسان بنانا اور لائبریریوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
واضح رہے اس کانفرنس میں عالمی ماہرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور اس کو ملائیشئن حکومت سمیت بہت سے بین الاقوامی اداروں کا تعون بھی حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: