شعبہ خطابت برائے خواتین کی طرف سے بچیوں کیلئے شروع کیا گیا دینی کورس اختتام پذیر .....

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین نے موسم گرما کی چھٹیوں کو ثقافتی و دینی اعتبار سے ثمرآور بنانے کے لیے بچیوں کے لیے ایک شارٹ کورس شروع کیا گیا تھا کہ جو چند دن پہلے اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے کورس کی تکمیل کے بعد اس کی باقاعدہ اختتامی تقریب آج شیخ کلینی کمپلکس میں منعقد ہوئی جس میں کورس مکمل کرنے والی سینکڑوں بچیوں، ان کے کارڈیئنس اور حرم کے اداری سربراہان نے شرکت کی۔

تقریب سے مذکورہ شعبہ کی انچارج محترمہ تغريد عبد الخالق التميمي سمیت متعدد خواتین نے خطاب کیا اور اس کورس کی اہمیت اور فوائد پہ روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ نعت و قصیدہ خوانی، تمثیل اور ایک نمائش سمیت متعدد امور اختتامی تقریب کا حصہ تھے۔
تقریب کے آخر میں کورس مکمل کرنے والی بچيوں میں اسناد تقسیم کی گئيں اور حرم کی طرف سے متبرک تحائف پیش کیے گئے۔
واضح رہے اس کورس کا انعقاد نو سال سے لے کر اٹھارہ سال کی بچیوں کے لیے کیا گیا تھا کہ جس میں انھیں فقہ، عقائد، اخلاقیات، تاریخ سمیت متعدد ثقافتی موضوعات پر مشتمل لیکچرز دیے گئے اور انھیں ان کی قومی و دینی ذمہ داریوں سے آگاہ گیا گیا۔ کورس میں شامل بچیوں کو حرم کی طرف سے آنے جانے کے لیے بلا معاوضہ ٹرانسپورٹ کی بھی سہولت فراہم کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: