اعلی دینی قیادت: انسانی، قومی اور قانونی ذمہ داریاں متعلقہ حکام پر لازمی قرار دیتی ہیں کہ وہ اہل بصرہ کی مشکلات کو حل کریں

انسانی، قومی اور قانونی ذمہ داریاں متعلقہ حکام اور اداروں پر لازمی قرار دیتی ہیں کہ وہ اہل بصرہ کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں اور فوری طور پر ان کی مصیبتوں اور مشکلات کا کوئی مناسب حل تلاش کریں اور یہ ایسا کام ہے جو باآسانی کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ مرکزی اور مقامی حکومت میں مناصب پر بیٹھے ہوئے افراد کے پاس سنجیدہ ادارہ، سچی نیت اور مطلوبہ اہتمام متوفر ہو۔

اس بات کا ذکراعلیٰ دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی (دامت برکاتہ) نے نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ کے دوران (12ذی الحج 1439هـ) بمطابق (24اگست 2018ء) کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں کیا۔

ابھی تک بصرہ کے شہریوں کی طرف سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بصرہ پینے کے صاف پانی کی شدید قلت سے دوچار ہے اور واٹر سپلائی کے محکمہ کی جانب سے جو پانی گھروں میں پائپ لائن کے ذریعے آ رہا ہے وہ نہانے سمیت کسی بھی دوسرے انسانی استعمال کے قابل نہیں ہے آلودہ پانی کے استعمال سے شہریوں میں کے استعمال کے نتیجے میں ہیضہ اور جلدی بیماریوں پھیل رہی ہیں۔ اعلی دینی قیادت اور دوسرے لوگوں کی بار بار کی جانے والی اپیلوں کے باوجود ابھی تک اس مشکل کو وقتی طور پر بھی حل نہیں کیا گیا، بدقسمتی سے حکومتی ادارے اس انسانی بحران کا حل تلاش کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں اور ایک دوسرے کو اس بحران کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لئے کچھ نہیں کر رہے.

انسانی، قومی اور قانونی ذمہ داریاں متعلقہ حکام اور اداروں پر لازمی قرار دیتی ہیں کہ وہ اہل بصرہ کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں اور فوری طور پر ان کی مصیبتوں اور مشکلات کا کوئی مناسب حل تلاش کریں اور یہ ایسا کام ہے جو باآسانی کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ مرکزی اور مقامی حکومت میں مناصب پر بیٹھے ہوئے افراد کے پاس سنجیدہ ادارہ، سچی نیت اور مطلوبہ اہتمام متوفر ہو۔ حکومتی اداروں کو آپس میں اختیارات کی جنگ کرنے کی بجائے ایک ٹیم بن کر کوشش کرنے، مضبوط فیصلے کرنے اور روٹین سے ہٹ کر فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: