ایجوکیشنل کمپلیکس پروجیکٹ نجف اشرف پر تیزی سے کام جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ایجوکیشنل کمپلیکس پروجیکٹ نجف اشرف پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں یہ کمپلیکس مختلف کالجز پر مشتمل ہے اور تقریبا 80000 مربع میٹر سے زائد رقبہ پر محیط ہے او ان شاء اللہ امید کی جاتی ہے کہ یہ کمپلیکس اپنے وقت کا ایک عظیم سائنسی، تعلیمی او تحقیقی ادارہ ثابت ہو گا جو کہ لوگوں کی تعلیمی، تحقیقی، تخلیقی، تعمیراتی اور ترقیاتی ضروریات کو پورا کرے گا اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترتے ہوئے دنیا کی بہترین جامعات کا مقابلہ کرتے ہوئے بہترین ذہن سازی اور تحقیقی و اکیڈمک ٹیلنٹ پیدا کرے گا۔

روضہ مبارک کے شعبہ انجینیئرنگ پروجیکٹس کے انچارج جناب ضیاء مجید صائغ نے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ پر کام منصوبے کے مطابق جاری و ساری ہے اور کمپلیکس میں شامل دو کالجز ( ڈنٹیسری اور فارمیسی) پر کام انتہائی تیزی کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے اور یہ دونوں فیکلیٹیز الگ الگ 1700 مربع میٹر پر مشتمل ہیں اور ان کی عمارتیں چار فلورز پر مشتمل ہیں جن کو کلاس رومز، لیبارٹیز اور ایڈیمینسٹریٹیو بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان شاء اللہ امید کی جاتی ہے کہ یہ کام اس سال مکمل ہو جائے گا اور دونوں فیکلیٹیز رواں سال اپنا کام شروع کر دیں گے اور کمپلیکس میں موجود باقی کالجز پر کام منصوبہ کے مطابق جاری رہے گا اور مذکورہ دو کالجز ( ڈنٹیسری اور فارمیسی) کا تقریبًا80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

مجید الصائغ نے مزید بتایا کہ بنیادی تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ میں آگ بجھانے کا نظام، بجلی، پانی، سیوریج کا نظام، سڑکوں کے ساتھ فٹ پاتھ بنانا اور بیرونی جنگلے پر بھی کام جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: