روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام ہر سوموار اور جمعرات کو زیارت کی مخصوص رسوم ادا کرتے ہیں اور ہر خاص مناسبت پر زیارت کی عبادتی تقریب کے بعد اس مناسبت کو اپنے منفرد انداز میں مناتے ہیں۔ آج عید غدیر (18 ذی الحجہ 1439ھ بمطابق 30 اگست 2018ء) کا پر مسرت دن ہے اور اسی مناسبت سے زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام ہاتھوں میں پھول اٹھائے ضریح مبارک کے سامنے کھڑے ہو گئے اور عید غدیر کے حوالے سے اشعار اور قصائد پڑھ کر حضرت عباس علیہ السلام کو مبارک باد پیش کی۔
زائرین کرام کی ایک بہت بڑی تعداد جو کہ روضہ مبارک پر زیارت کے لیے موجود تھی نے بھی اس پر مسرت موقع پر حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کی تجدید بیعت کی اور اس تقریب میں شریک ہوئے۔