الکفیل اسکاؤٹس کی جانب سے منعقدہ پی ڈی سی پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کا اختتام

جشن عید غدیر کی تقریبات کے سلسلے میں الکفیل اسکاؤٹ ایسوسی ایشن شعبہ اطفال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کمپری ہینسیو ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ڈی سی) کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام 9 سے 18 سال تک اسکاؤٹس کے لیے مرتب کیا گیا تھا، اس پروگرام کو اس طرح تیار اور ترتیب دیا گیا تھا کہ اہل بیت علیھم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں بچوں میں فکری، ثقافتی اور نظریاتی رجحانات کو فروغ دیا جا سکے اور بچوں کی صلاحیت اور ٹیلنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی رہنمائی کی جا سکے تاکہ وہ ان صلاحیتوں کو بہترین اور بھر پور انداز استعمال کر سکیں۔

پروگرام کی اختتامی تقریب شیخ الکلینی کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں 500 سے زائد مقامی سکاؤٹس اور کچھ باہر سے صوبوں سے آئے ہوئے سکاوٹس اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد عراقی شھداء کے لیے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی گئی اور قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مخصوص ترانہ پڑھا گیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے انچارج نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اس کے بعد الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر زمان الکیستانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس پروگرام کے اختتام میں ان سب لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس پروگرام کے کامیاب انعقاد میں ہماری مدد کی۔

ان کا مزید کہنا تھا پروگرام میں شامل مذہبی، ثقافتی، نظریاتی اور فکری لحاظ سے خصوصی کورسز شامل کیے جانے اور پروگرام میں دئیے گئے لیکچرز اور ورک شاپس کروانے کا بنیادی مقصد ایسی ڈس انفارمیشن اور مس لیڈنگ الیکٹرانک گیمز کے متعلق آگاہی اور شعور اجاگر کرنا تھا جو کہ خاندان اور مسلم معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے مختلف سکاؤٹنگ کورسز، کھیل اور دوسری صحت مندانہ تفریحی سرگرمیاں بھی اس پروگرام کا حصہ تھیں اور ان سب کا بنیادی مقصد معاشرے اور خصوصا نوجوانوں میں فکری و ثقافتی ذرخیزی لانا ہے۔ ہم اعلیٰ دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی ہدایات کی روشنی میں اپنی نوجوان نسل میں آگاہی اور شعور کو پھیلا رہے ہیں تاکہ وہ بیرونی ثقافتی اور فکری یلغار کا مقابلہ کر سکیں۔

تقریب میں ایک ویڈیو پریزنٹیشن بھی شامل تھی جس میں پروگرام کے اغراض و مقاصد اور اس میں شامل کئی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دی گئیں۔

تقریبات کے اختتام پر ان تمام شرکاء کو جو کہ پروگرام کی کامیاب انعقاد میں سرگرم تھے کو تعریفی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: