روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ فار وومن کی عمارت کی تکمیل....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ انجینیئرنگ اینڈ مینٹینس کی جانب سے قرآن انسٹئ ٹیوٹ فار وومن کی نئی عمارت کی تعمیر ک کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس عمارت کی تعمیر بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے توسیعی منصوبوں کا حصہ تھی اور شعبہ انجینیئرنگ اور مینٹینس کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ اس عمارت کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کر کے عمارت کے ڈیزائنگ اور تعمیر شروع کرے لہذا اس تمام کام میں کوئی تیسرا فریق شامل نہیں تھا۔

نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کے سربراہ انجینیئر عباس موسیٰ نے کہا ہمیں جیسے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہم نے ترجیحی بنیادوں پر ابتدائی کام کا آغاز کرتے ہوئے جگہ کا انتخاب کیا اور عمارت کے ڈیزائن کی منظوری کے بعد جدید فنی اور تعمیراتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عمارت کی تعمیر کا کام شروع کیا اور ریکارڈ مدت میں اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

اس عمارت کی تعمیر مکمل طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعمیرات، شعبہ الیکڑونکس ایند ریفریجریشن اور شعبہ بیرونی منصوبہ جات کے تعاون سے کی گئی۔

عمارت کے بارے مزید بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عمارت حی الکرامۃ نجف میں تعمیر کی گئی ہے یہ 300 مربع میٹر پر محیط ایک تین منزلہ عمارت ہے۔

پہلی منزل انفارمیشن اور ایڈمینسٹریشن کے دفاتر اور 5کلاس رومز پر مشتمل ہے۔ دوسری منزل میں 7 کلاس رومز کے علاوہ بچوں کے لیے نرسری اور کنڈر گارڈن کلاسز ہیں جبکہ تیسری منزل کانفرنس ہال پر مشتمل ہے۔

اس عمارت میں روایتی سیڑھیوں کے علاوہ لفٹ بھی لگائی گئی ہے عمارت میں بجلی، پانی، فائر الارم، سیوریج، سنٹرل ائیر کنڈیشنگ نظام اور آڈیو اور ویڈیو کا جدید نظام بھی موجود ہے۔ یہ پراجیکٹ قدیم اور جدید طرزِ تعمیر کا حَسین امتزاج ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: