ورلڈ کانفرنس آف لائبریریز اینڈ انفارمیشن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو حاصل ہونے والا اعزاز.....

84ویں ورلڈ کانفرنس آف لائبریریز اینڈ انفارمیشن میں 32 ممالک میں سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارالمخطوطات کو اپنی تحقیقی کام کو پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو کہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری کی اس کانفرنس میں نہ صرف یہ پہلی شرکت تھی بلکہ عراق کے کسی بھی ادارے کی اس کانفرنس میں یہ پہلی شرکت تھی۔

انٹر نیشنل فیڈریشن آف لائبریریز اینڈ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ملائیشیا میں 84ویں ورلڈ کانفرنس آف لائبریریز اینڈ انفارمیشن کا انعقاد اس نعرے کے تحت ہوا: "لائبریریز میں تبدیلی معاشروں میں تبدیلی"۔

اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد معاشروں اور قوموں کو بدلنے اور ان کی تعمیر و ترقی میں لائبریریوں کے مؤثر کردار کو اجاگر کرنا تھا اس کانفرنس میں دنیا کے 110 سے زائد ممالک کے تقریبا 3500 افراد نے شرکت کی۔

ہمارے لیے سب سے بڑے اعزاز کی بات یہ تھی کہ 32 ممالک میں سے صرف حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارالمخطوطات کو اپنا تحقیقی کام پیش کے لیے منتخب کیا گیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارالمخطوطات کے نمائندوں نے نہ صرف کانفرنس میں اپنا تحقیقی کام پیش کیا بلکہ کانفرنس سے خطاب بھی کیا اور اس سے پہلے عرب ممالک میں سے صرف قطر کو یہ اعزاز حاصل ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے سربراہ جناب حسین عادل نے "عراقی لائبریریز اور داعش" کے موضوع پر انگریزی میں خطاب کیا اور ایک ویڈیو پریزنٹیشن بھی دی۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران موصل یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کی داعش کے شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہی اور آتشزدگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ موصل کو داعش سے آزاد کروانے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری نے نہ صرف موصل یونیورسٹی کی لائبریری کو از سر نو بحال کیا بلکہ نیشنل پروجیکٹ کے نام سے ایک ایسا منصوبہ بھی تیار کیا گیا جس کا مقصد داعش کے ہاتھوں تباہ شدہ لائبریز کی بحالی، عراق کے تاریخی، ثفافتی اور سائنسی ورثہ کی کی بحالی و حفاظت کرنا اور تاریخی، ثقافتی اور فکری جریدوں، تحقیقی مقالات اور یونیورسٹیوں کے پرانے رسالوں وغیرہ کی ڈیجیٹلائزیشن کر کے انھیں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانا ہے۔

جیسے ہی مسٹر حسین نے اپنے خطاب کا اختتام کیا تو کانفرنس روم شرکاء کی تالیوں سے گونج اٹھا اور کانفرنس میں شامل شرکاء نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان میں زیادہ تر لوگ اس حقیقت سے بے خبر تھے اور مسٹر حسین کی گفتگو نے انہیں حقائق کو جاننے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارالمخطوطات کی کئی دہائیوں سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کسی بھی عراقی لائبریری کی اس کانفرنس میں یہ پہلی شرکت تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: