نیشنل الغدیر مقابلہ آذان میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قاری اور مؤذن کی پہلی پوزیشن۔۔۔۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری اور مؤذن سید حیدر الموسوی نے ننیشنل الغدیر مقابلہ آذان میں اول پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلہ آذان کا انعقاد مسجد کوفہ اور اس سے منسلک روضوں کے شعبہ مذہبی امور اور دارالقرآن ڈویژن نے کیا تھا۔

اس مقابلہ میں ملک میں موجود مقدس روضوں، مزارات اور قرآن انسٹی ٹیوٹس کے 35مؤذنین شریک ہوئے۔ یہ مقابلہ جشن غدیر کی تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ اس مقابلے میں جیوری کے فرائض قرأت و تجوید کے ماہر تین ججز نے ادا کیے۔

اس مقابلے میں سید حیدر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ دوسری پوزیشن بغداد کے سید حسین اور تیسری پوزیشن بھی بغداد ہی کے سید رضا نے حاصل کی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری حضرات بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کر چکے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر مقابلوں ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں اور آخری مراحل تک جا چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: