پانچویں انفنٹری کورس کی گریجویشن تقریب....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کی لاجیسٹکس اینڈ مورل سپورٹ کمیٹی نہ صرف سیکیورٹی فورسز کو لاجسٹیکل مدد فراہم کرتی ہے بلکہ اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو ان کے عزم کی بلندی اور استقامت کو بڑھاتی ہے۔

شیخ حیدر العارضی کی سربراہی میں کمیٹی کے وفد نے مذکورہ بالا مقصد کے تحت پانچویں انفنٹری کورس آف پاپولر موبلائزیشن کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ بلد کے ٹریننگ کیمپ العسکریانؑ میں کیا گیا تھا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حیدر العارضی نے کورس کی تکمیل پر فائیٹرز کو مبارک باد پیش کی، اور ٹریننگ کے دوران ان کی کارکردگی، ہائی فائٹنگ سپرٹ اور بلند مورال کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ کے انعقاد کا مقصد انفرادی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مختلف ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت کا حصول اور کسی بھی محاذ یا لڑائی کے تمام ممکنہ مراحل میں ایک بہتر ٹیم ورک کے لیے کردار سازی کرنا تھا۔

تقریب کے اختتام پر گریجوئیٹس کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اعزازات اور تحائف پیش کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: