قرآن انسٹی ٹیوٹ فار وومن کی جانب سے مقابلہ حفظ القرآن کا انعقاد....

حافظ قرآن ہونا کسی بھی مسلمان کے لیے ایک بہت بڑی سعادت ہے قرآن کریم کی خواتین حفاظ کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے نامزد کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ فار وومن کی جانب سے مقابلہ حفط قرآن کا انعقاد کیا گیا۔

یہ اس سلسلے کا دوسرا مقابلہ تھا اس مقابلہ میں بہت سی حافظات نے شرکت کی جن کا تعلق مختلف مراکز قرآن اور قرآن انسٹی ٹیوٹ فار وومن سے تھا۔

اس مقابلے کا انعقاد ایسے ماہرین کے زیرنگرانی کیا گیا جو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل تھے، انہوں نے بین الاقوامی معیار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مقابلے کا انعقاد کروایا اور اپنی رائے اور تجاویز پیش کیں۔

تین دن تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں شرکاء کو الگ الگ گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر گروپ سے قرآن پاک میں سے تین تین پارے سنے گئے اس مقابلے میں شریک حافظات کی آوازوں نے ماحول کو انتہائی روح پرور بنا دیا اور ایک مذہبی اور روحانی کیفیت کا سماں بندھ گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: