ہلال احمر اور الکفیل اکیڈمی فار ٹریننگ اینڈ ملٹری ریسکیو کے اشتراک سے منعقدہ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اکیڈمی فار ٹریننگ اینڈ ملٹری ریسکیو نے بین الاقوامی تنظیم انجمن ہلال احمر کے تعاون سے العباس فائٹنگ سکواڈ کو جنگ کے دوران اور عام حالات میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سےایک تربیتی کورس کا انعقاد کروایا گیا

یہ ٹریننگ کورس تین دن جاری رہا اور 24 ذی الحجہ 1439ھ بمطابق 5 ستمبر 2018 کو اختتام پذیر ہوا۔

اکیڈمی کے ڈائریکٹر سید مرتضی الفالی نے الکفیل گلوبل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹریننگ پروگرام میں انجمن ہلال احمر نے سکواڈ کو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ٹرینیز کو کسی بھی جنگ زدہ علاقے اور دوران جنگ عام شہریوں ،زخمیوں، نہتے لوگوں ،خواتین اور بچوں کو بچانے کے لیے بین الاقوامی قوانین اور قواعد و ضوابط کے بارے میں بھی آگاہی اور تریبت فراہم کی۔

اس تربیتی کورس میں ۲۵ فائٹرز کو ٹریننگ دی گئی اور انہیں طبی امداد کے طریقوں، دوران جنگ مختلف طرح کی انجریز کو ہینڈل کرتے ہوئے زخمیوں کو بچانے کی تربیت دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل اکیڈمی اور انجمن ہلال احمر کے تعاون اور اشتراک سے اس طرح کے مزید تربیتی کورسز کا انعقاد جاری رہے گا۔

اس موقع پر ہلال احمر کربلا کے سربراہ مسٹر فؤاد زبیر نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مذہبی ،معاشی، سماجی اور ثقافتی سطح پر کلیدی کردار نہ صرف عراق بلکہ پوری دنیا میں ہے اور ہمیں ایسے سرگرم ادارے کی معاشرتی خدمات اور انسانی اہداف کے حصول میں تعاون کرنا چاہیے۔

مسٹر فواد نے مزید کہا کہ ہلال احمر کی طرف سے یہ تربیتی کورس دنیا کے 80سے زائد ممالک میں کروایا جا چکا ہے، اس کا مقصد جنگ، حادثات اور قدرتی آفات میں انسانی جانوں کے ضیاع کو کم سے کم کرنا اور فائیٹرز کو انجریز کے بارے میں آگاہی اور انھیں ہیڈل کرنے کے طریقہ سے روشناس کروانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: