روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکر و ثقافت اور شعبہ معارف اسلامی اور انسانی کی ساتویں النجف بک فیئر میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شعبہ فکر و ثقافت اور شعبہ اسلامی اور انسانی نالج نے ساتویں جشن غدیر کے ضمن میں لگائے گئے النجف بک فیئر میں شرکت کی۔

اس کتابی میلے کا انعقاد روضہ مبارک حضرت علی علیہ السلام کی جانب سے کیا گیا تھا جبکہ اس کے انعقاد میں مقدس روضوں اور مسجد کوفہ کے سیکرٹریٹ کا تعاون بھی شامل تھا۔

اس نمائش کے اغراض و مقاصد میں مستقبل میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایگزیبیشنز میں شرکت کی تیاریں کرنا اور مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا ہے۔ نمائش میں علمی، سائنسی، تعلیمی اور دینی کتابوں اور رسالوں پیش کیا گیا اس کے علاوہ نمائش میں تصاویر اور بہت سی آرٹسٹک پروڈکشنز بھی پیش کی گئیں تھیں۔

اس نمائش میں شریک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے اس بات پر زور دیا کہ عراق میں موجود مقدس روضوں کے درمیان فکری وثقافتی امور پر باہمی رابطے کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کیے جانے والے سائنسی، ثقافتی اور دیگر کاموں کو بھی نمائش کا حصہ بنایا گیا اور روضہ مبارک کے اہم پروجیکٹس اور فیوچر پلاننگ کو بھی ہائی لائٹ کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: