اعلیٰ دینی قیادت کے دفتر کی توقعات کے مطابق محرم کب شروع ہو گا

اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی آفیشل ویب سائٹ پر نئے اسلامی سال 1440 ہجری کے پہلے مہینے محرم کی پہلی تاریخ کے بارے بتایا گیا ہے کہ:

محرم کے مہینے کا چاند 29 ذی الحج 1439 ہجری بمطابق 10 ستمبر 2018 بروز غروب آفتاب کے وقت6 بج کر 18 منٹ پر نجف میں دیکھائی دینے کا امکان ہے۔

چاند کی تاریخوں کے شیڈول کے مطابق چاند کا روشن حصہ یعنی کہ ہلال پورے چاند کا صرف 1.25 فیصد ہو گا اور اگر مطلع صاف ہوا تو چاند کو آسمان پر دیکھا جا سکے گا اور یوں ماہِ محرم کی پہلی تاریخ 11 ستمبر 2018 بروز سوموار ہو گی۔

محرم میں رونما ہونے والے اہم تاریخی واقعات

پہلا دن

    • پیغمبر(ص)اور بنی ہاشم کا شعب ابی طالب میں اقتصادی محاصرے کا آغاز (٧بعثت)


    • سن ہجری قمری سال کا پہلا دن


    • امام علی(ع)کے فرزند محمد حنفیہ کی وفات (٨١ق)


دوسرا دن

    • حضرت آدم(ع)کی وفات


    • امام حسین(ع)کے قافلے کا کربلا میں داخل ہونا (٦١ق)


تیسرا دن

امام حسین(ع) کا اہل کوفہ کو خط لکھنا (٦١ق)

عمربن سعد کا کربلا میں داخلہ (٦١ق)


چوتھا دن

    • قیس بن مسھرکی شہادت جسے امام حسین(ع) نے کوفہ میں بھیجا تھا (٦١ق)


چھٹا دن

    • حبیب ابن مظاہرنے قوم بنی اسد سے واقعہ عاشورا کے موقع پر امام حسین(ع) کے لئے مدد طلب کی (٦١ق)


    • واقعہ کربلاکے وقت نہر فرات پر پہلا محاصرہ (٦١ق)


ساتواں دن

    • امام حسین(ع) پر پانی بند کرنا (٦١ق)


آٹھواں دن

    • امام حسین(ع) کی ابن سعد سے ملاقات (٦١ق)


نواں دن (تاسوعا)

    • کربلا میں خیموں کا محاصرہ کرنا (٦١ق)


    • امام حسین(ع) کی جانب سے جنگ کو مزید ایک دن کے لیے مؤخر کرنا (٦١ق)


شب عاشور

    • امام حسین(ع) کا واقعہ عاشوراء سے پہلے اپنے اصحاب سے گفتگو کرنا (٦١ق)


دسواں دن (روز عاشورا)

    • امام حسین(ع) اور آپ کے اصحاب کا شہید ہونا (٦١ق)


گیارہویں شب

    • شام غریباں


گیارہواں دن

    • اسیران کربلا کی کوفہ کی طرف روانگی (٦١ق)


بارہواں دن
اسیران کربلا کی کوفہ آمد(٦١ق)

تیرہواں دن
شہداء کربلا کی تدفین (٦١ق)

انیسواں دن

    • اسیران کربلا کے قافلے کی شام کی طرف روانگی (٦١ق ھ)


تئیسواں دن

    • سن ١٤٢٧ق ھ میں سامراء میں امام علی نقی (ع) اور امام حسن عسکری(ع) کے روضہ مبارک کو بمب دھماکوں سے شہید کیا گیا.


پچیسواں دن

    • امام سجاد(ع)کی شہادت (٩٥ق)

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: