روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ہسپتال کی جانب سے کیے جانے انسانی ہمدردی اور فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور اسی ضمن میں الکفیل ہسپتال نے عراقی اور غیر ملکی طبی ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جسے کربلا میں قائم اولڈ ہوم میں رہنے والے بزرگ افراد کی دیکھ بھال اور ان کے علاج معالجے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اس میڈیکل بورڈ کو بزرگ افراد کے امراض کی تشخیص اور علاج کے لیے خون کے نمونوں کے تجزیہ کے لیے جدید لیبارٹریز، ریڈیالوجیکل اور ریزونس ٹیسٹس سمیت ہر طرح کی جدید طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
میڈیکل بورڈ اور طبی عملہ دل، آنکھوں، ناک، کان، گلا، ہڈیوں، نیورولوجی اور یورولوجی کے ماہرین پر مشتمل ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی انسانی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کو وسعت دیتے ہوئے الکفیل ہسپتال کربلا میں یتیم اور خصوصی بچوں کے مراکز کے لیے بھی مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی جلد شروع کرنے والا ہے۔
الکفیل ہسپتال میں موجود طبی خدمات کو جاننے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ اور فون نمبرز سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
:www.kh.iq
(07602344444)
(07602329999).