اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے کی مظاہروں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت اور اظہار یکجہتی

بدعنوانی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف بصرہ میں مظاہروں کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اعلیٰ مذہبی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے نمائندے جناب سید احمد صافی (دام عزہ) نے 6ستمبر 2018 بروز جمعرات ملاقاتوں کے دوران انھیں تعزیت پیش کی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں اعلی دینی قیادت اور ہم سب بصرہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) اس وقت ماہرین کی ایک ٹیم کے ہمراہ بصرہ میں موجودہ ہیں اور وہ بصرہ میں پانی کی کمی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔
علامہ صافی نے بصرہ میں وہاں کے عمائدین اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران واضح طور پر بتایا ہے کہ مجھے اعلیٰ دینی قیادت نے خصوصی طور پر پانی کی مشکل کو حل کرنے کے لیے بصرہ بھیجا ہے اور میں یہاں صرف اور صرف اعلیٰ دینی قیادت کے حکم پر ان کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے پانی کے بحران کو حل کرنے کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوششوں میں لگا ہوا ہوں ہم نے عملی طور پر فوری حل کے لیے کام شروع کر دیا ہے البتہ اس مسئلے کے مستقل بنیادوں پر حل کے لیے ہم میٹنگز کر رہے ہیں اور تقریبا اپنے لائحہ عمل کو مکمل بھی کر چکے ہیں جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم پُرعزم ہیں اور اعلیٰ دینی قیادت کے حکم کے مطابق پانی کے اس بحران کو حل کر کے ہی دم لیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: