اعلی دینی قیادت کے حکم پر علامہ صافی کی ٹیم کی بصرہ میں پانی کے بحران کے حل کے لیے اب تک کی جانے والی کاوشیں

اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے سید صافی کے ہمراہ بصرہ میں موجود انجینیئر ضیاء مجید نے بصرہ میں پانی کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے بتایا: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہم نے بصرہ کو پانی پہنچانے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ایک کمپنی سے معاہدہ کیا ہے کہ وہ البدعة واٹر اسٹیشن میں پمپس نصب کرے گی کیونکہ بصرہ کو پینے کے پانی کی سب سے زیادہ فراہمی اسی واٹر سٹیشن سے ہوتی ہے۔

ضیاء مجید نے مزید بتایا کہ جیسے ہی ہمارا وفد بصرہ پہنچا ہم نے متعلقہ اتھارٹیز سے میٹنگز کا سلسلہ شروع کیا تاکہ بحران کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ اس کے بعد ہم نے واٹر سٹیشنز کے دورے کیے تاکہ فوری اور مؤثر حل تلاش کیا جا سکے۔

واٹر سٹیشن پہنچنے پر ہمیں پتہ چلا کہ عدم توجہ اور دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب اکثر پمپس کام نہیں کر رہے اور سٹیشن اپنی گنجائش سے بہت کم پانی سپلائی کر رہا ہے۔

انہوں نے اس کے حل کے بارے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے دو چیزوں پر کام کیا ہے:

1:۔ البدعة کینال سے پانی کے اخراج کو بڑھا کر 7 سے 9 کیوبک میٹر فی سیکنڈ تک کیا جائے اور آنے والے دنوں میں مزید بڑھا کر 10 کیوبک میٹر تک بڑھایا جائے۔

2:۔ عراق میں موجود ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ وہ واٹر سٹیشن میں مزید 18 نئے پمپس کی تنصیب کا کام کرے۔ ان میں سے کچھ پمپس یہاں پہنچ چکے ہیں اور باقی بھی جلد پہنچ جائیں گے، بہت مختصر عرصے میں واٹر سٹیشن اپنی گنجائش کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دے گا۔ اس کے علاوہ ہماری ٹیم نے موجودہ پمپس کی مرمت اور بحالی کا کام کرتے ہوئے پلانٹ میں موجود مٹی اور پودوں کو صاف کیا ہے، اور پمپس میں پرانے پرزوں اور حصوں کو تبدیل کیا جو کہ پرانے ہونے اور نمک جمنے کی وجہ سے ناکارہ ہو چکے تھے۔

اس کے علاوہ ہم نے سب سٹیشنز کی بحالی پر کام کرتے ہوئے پمپس کی صفائی کی اور پرانے فلٹرز کو تبدیل کر کے نئے فلٹرز لگا رہے ہیں۔ تمام سب سٹیشنز میں بھی موجود پانی کو صاف کرنے اور قریبی رہائشی علاقوں تک پہنچانے کے لیے سپلائی لائنز کی بھی صفائی کی جا رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: