نواسہ رسول امام حسین(ع) اور ان کے اہل و عیال کی کربلا میں المناک شہادت پر تمام مسلمان محرم اور صفر میں سوگ مناتے ہیں کہ جس کی ابتداء یکم محرم سے ہوتی ہے اور خاص طور پر محرم کے پہلے دس دن بڑے پیمانے پر عزاداری اور مجالس عزاء برپا کی جاتی ہیں۔ کربلا میں سوگ کے موسم کے آغاز کا باقاعدہ اعلان محرم کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جاتا ہے اور اس موقع پر کربلا کے مقدس روضوں میں خاص عزائی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حزن و سوگ کے موسم کے اعلان کی تیاریاں مکمل کر گئیں ہیں روضہ مبارک میں مندرجہ ذیل عزائی تقریبات کچھ دیر کے بعد منعقد ہونے والی ہیں:
روضہ مبارک امام حسین(ع) کے گنبد سے علم کی تبدیلی کے فورًا بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پر پورا سال لہرانے والا سرخ علم اتار کر سیاہ علم نصب کر دیا جائے گا۔
دیوان وقف شیعی کے صدر اس موقع پر خطاب کریں گے۔
ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی عراق کا کوئی ایک صوبہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو علم ہدیہ کرے گا۔
نوحہ خوانی اور ماتم داری کی جائے گی۔
ان تمام تقریبات کو تمام ٹی وی چینلز اور میڈیا ہاؤسز روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور ما بین الحرمین سے براہ راست نشر کر سکتے ہیں اس کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے الکفیل پروڈکشن سنٹر نے ہر ایک کے لیے بلا معاوضہ فریکونسی فراہم کی ہے اور یہ نشریات بغیر کسی لوگو کے ہیں تاکہ ہر میڈیا ہاؤس اسے اپنے لوگو کے ساتھ استعمال کر سکے۔
براہ راست نشریات کے حصول کے لیے کوئی بھی میڈیا ہاؤس مندرجہ ذیل فریکونسی اور کوڈز وغیرہ سے استفادہ کر سکتا ہے:
SAT:INTELSAT 902@62°E
DL:11457.5V
SR:3000
DVBS2
8PSK
FEC 2/3
HD/MPEG-4
یو ٹیوب پر کربلا کے مقدس روضوں کی براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں: https://www.youtube.com/channel/UCy0MMgRho_O8jxiIj46qMxw
فیس بک پر کربلا کے مقدس روضوں کی براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں:
https://m.facebook.com/alkafeel.for.artistic.production/
مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے:
(009647706007187)