اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دامت برکاتہ) کے دفتر کی جانب سے میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس پر چلنے والی خبر کی تردید کی ہے کہ جس میں موضوع اس بات کو بنایا گیا ہے: علامہ سید احمد صافی نے بصرہ کے لوگوں کے خلاف بندش کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے.......
دفتر کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سنسنی پھیلانے اور ریٹنگ کے حصول کے لیے یہ ایک غلط اور شرمناک حرکت ہے اور علامہ سید احمد صافی نے کسی میڈیا ادارے کو کوئی انٹرویو نہیں دیا ہے۔ انھوں نے صرف ایک ویڈیو پیغام 7ستمبر 2018 کو جاری کیا تھا جس میں اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے بصرہ بھیجنے کی مقصد کو وضاحت کی گئی تھی۔
دفتر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس بیان میں اس میڈیو بیان کے علاوہ کسی بھی بات کا علامہ سید احمد صافی سے کوئی تعلق نہیں اور یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد، غلط اور شرمناک ہے۔
سچ صرف وہی ہے جو کہ روضہ مبارک حضرت عباس کی ویب سائٹ اور اسی طرح کی دوسری ویب سائٹس پر یہ نشر کیا جا رہا ہے دفتر نے مزید کہا کہ تمام میڈیا ہاؤسز احتیاط سے کام لیتے ہوئے صرف درست خبروں کو نشر کریں۔