طوز خورماتو میں عَلَم عزاء لہرانے کی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اعلی سطحی وفد کی شرکت

غم و حزن کے مہینے کے پہلے دن بسلسلہ رسومِ عزاداری شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام صوبہ صالح الدین کے نواحی علاقے طوز خورماتو میں عَلَم حسینی لہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اعلیٰ دینی قیادت کے علاقائی وکلاء کے علاوہ سیکیورٹی اور سروسز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی شعبہ مذہبی امور کے انچارج سید علی الیاسری کی سربراہی میں ایک وفد نے کی۔ اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

سید الیاسری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مسلم امہ اور محبان اہل بیت علیھم السلام کو اس المناک واقع پر تعزیت پیش کی۔ انہوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عَلَم اس بات کا مظہر ہے کہ سچ اور حق ہمیشہ سر بلند رہتا ہے ۔اور یہ علم رشد و ہدایت کا ایسا روشن مینار ہے جو یہاں کے رہنے والوں کو امام حسین علیہ السلام کے نظریے اور اصولوں پر کاربند کرتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراق اور عراق سے باہر تمام علاقوں میں تعزیتی علموں کو لہرانا شعائر حسینی کی روایات میں سے ایک ہے اور محرم کے مہینے کے شروع ہوتے ہی سوگ اور غم و حزن کی علامت کے طور پر جگہ جگہ سیاہ علم لہرائے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: