روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی اور مواکب حسینی کے سربراہ الحاج ریاض النعمہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے ڈیٹا کلیکشن آفس میں 29ہزار سے زائد مواکب حسینی کا اندراج ہو چکا ہے جن کا تعلق عراق اور دنیا کے دوسرے ممالک سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شعبہ کا کام ان مواکب کی درجہ بندی کرتے ہوئے مختلف مراسم عزاداری میں ان کی شرکت کا انتظام کرنا ہے اور اس میں زیارت اربعین بھی شامل ہے۔ پچھلے سال تک 10ہزار سے زائد مواکب حسینی کا اندراج ہوا تھا جن شامل غیر عراقی مواکب میں سے 165 کا تعلق عرب ممالک اور 22 کا دنیا کے دوسرے غیر عربی ممالک سے تھا۔
ڈیپارٹمنٹ نے ان تمام مواکب حسینی کا الیکٹرانک ریکارڈ تیار کیا ہے اور ان کو مخصوص شناختی بیجز کا اجراء کیا ہے، اس کے علاوہ ہم نے رسوم حسینی کے انعقاد کے سلسلے میں غیر معمولی اقدامات اٹھاتے ہوئے مختلف صوبوں 9مراکز اور ڈسٹرکٹس میں 160 یونٹس قائم کیے ہیں۔
یہ مراکز مواکب حسینی کو انتظامی اور انعقادی امور میں مدد اور تعاون فراہم کرتے ہیں۔