سید الشہداء ابا عبد اللہ الحسینؑ کی شہادت کے المناک سانحہ کی یاد میں ہر آنکھ اشکبار ہے اور تمام فضا حزن و الم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں بھی اس المناک سانحہ، سید الشہداءؑ، ان کے خاندان اور اصحاب کی استقامت، قربانی اور مصائب کی یاد میں مجالس عزاء برپا کی جا رہی ہیں۔
یہ مجالس ہر سال یکم محرم سے لے کر 13 محرم تک دن میں دو مرتبہ صبح اور ظہرین کی نماز کے بعد منعقد کی جاتیں ہیں۔ ان مجالس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے علاوہ زائرین کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
ان مجالس عزاء ممیں علماء فقہی اور مذہبی عقائد کی روشنی میں انقلابِ کربلا کے اسلام، امتِ مسلمہ اور انسانیت پر اس کے دور رَس اور انمٹ نتائج کے بارے میں لیکچرز دیتے ہیں مجالس کے اختتام پر نوحہ خوانی کی جاتی ہے اور مجلس کے آخر میں معروف عربی نوحہ خواں حميد تميمی نوحہ خوانی کرتے ہیں۔