الکفیل سکاؤٹس کا خصوصی  محرم الحرام پروگرام: ’’لبیک یا حسینؑ‘‘

الکفیل سکاؤٹ ایسویسی ایشن نے بھی محرم الحرام اور رسوم عزاداری میں شرکت کے لیے ’’لبیک یا حسینؑ‘‘ کے نام سے پروگرام مرتب کیا ہے۔ اس پروگرام میں شامل سکاؤٹس زائرین کو مختلف طرح کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

پروگرام میں شامل سکاؤٹس کو تین گروپس میں تقسسیم کیا گیا ہے جن میں سے پہلا گروپ 9سے 12سال کی عمر کے بچوں پر مشتمل ہے اس گروپ کو ٹائیگرز کا نام دیا گیا ہے جبکہ دوسرا گروپ 13سے 15سال کی عمر کے بچوں پر مشتمل ہے کہ جسے سکاؤٹس کا نام دیا گیا ہے اور تیسرے اور آخری گروپ میں 16سے 18سال کی عمر کے بچے ہیں اس گروپ کو ٹورنگ سکاؤٹس کا نام دیا گیا ہے۔

یہ گروپس صبح سے لے کر رات گئے تک اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں ان کی پیش کردہ خدمات درج ذیل ہیں:

1ـ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ سڑکوں کی صفائی۔

2ـ زائرین کی رہنمائی کرنا۔

3ـ زیارت سے متعلقہ فکری اور ثقافتی پمفلٹس کو زائرین میں تقسیم کرنا۔

4ـ زائرین کو پانی پلانا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہاں خدمات پیش کرنے والے سکاؤٹس کو کئی کورسز اور ٹریننگ کے بعد منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے ان مذہبی اور سماجی سرگرمیوں میں اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن سارا سال بچوں اور سکاؤٹس کے لیے تعلیمی اور سماجی کورسز اور ٹریننگ کا انعقاد کرواتی ہے اور وہ تمام بچے جو اس ایسوسی ایشن کو جوائن کرنے کے خواہشمند ہیں اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: