جناب کنانہ بن عتیق تغلبی: حضرت محمد(ص) کے صحابی کہ جنہوں نے اسلام کی سربلندی کیلئے سانحہ کربلا میں جام شہادت نوش کیا

رسول خدا حضرت محمد(ص) کے جن برگزیدہ اصحاب نے اسلام کی سربلندی کے لیے سانحہ کربلا میں حضرت امام حسین(ع) کے ہمرکاب ہو کر جام شہادت نوش کیا ان میں سے ایک جناب کنانہ بن عتیق تغلبی بھی ہیں۔

حضرت کنانہ بن عتیق کوفہ کے شجاع اورمتقی وپرہیزگار افراد میں سے تھے اوران کا شمار قرآن کے قاریوں میں ہوتا ہے۔جناب کنانہ اوران کے والدعتیق رسول اکرم کے ہمرکاب جنگ احدمیں شریک ہوئے۔ جب انھیں امام حسین ؑ کے کربلا پہنچنے کی خبر ملی تو امام کی مدد ونصرت کے لئے کربلا تشریف لائے اوراپنی جان کونواسہ رسول کے قدموں میں نچھاور کیا اور روزِ عاشور حملہ اولٰی میں شہید ھوئے۔

زیارت ناحیہ میں ان پرسلام پیش کیا گیا ہے۔

تسمیة من قتل مع الحسین علیه السلام، ش 39.

ابصار العین، ص 199.

رجال شیخ طوسی، ص 79.

مناقب آل ابی طالب، ج4، ص 113.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: