دس محرم کے ماتمی جلوسوں کیلئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دروازوں اور ان سے ملحقہ داخلی راستوں کو تیار کردیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے باب امام حسن(ع)، باب امام مہدی(ع) اور باب قبلہ سے روضہ مبارک میں داخلے کے سیڑھیوں پر مشتمل ڈھلوانی راستوں پر ریت ڈال کر انھیں برابر کر دیا ہے اور ریت کے اوپر کارپٹ بچھا دیا ہے تاکہ دس محرم کے ماتمی جلوسوں اور کئی ملین عزادارنِ عاشوراء کی آمد و رفت میں آسانی رہے، خاص طور پر عزاءِ طویریج (ركضة طويريج) کے جلوس میں شامل لاکھوں عزادار کسی دشواری کے بغیر روضہ مبارک میں پرسہ پیش کرنے کے لیے داخل ہو سکیں اور باآسانی روضہ مبارک سے باہر جا سکیں۔

اس کے علاوہ عزاداروں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے دروازوں سے ملحقہ راستوں پر روشنی کی مقدار کو بھی بڑھا دیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ جگہ کی فراہمی کے لیے دروازوں کے متحرک حصوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: