مشی گن کے شہر ڈئربورن میں بہت بڑا عاشورائی جلوس دنیا کو امام حسین(ع) کی تعلیمات پر عمل کی دعوت دے رہا ہے

امریکی ریاست مشی گن کے مرکزی شہر ڈئربورن میں امام حسین(ع) کی المناک شہادت کی یاد میں بہت بڑا جلوسِ عزاء برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میں شریک مومنین نے علم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ظلم و ستم اور ناانصافی کے خلاف امام حسین(ع) کی تحریک اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور دنیا کو انصاف کا گہوارہ بنانے کے لیے امام حسین(ع) کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا گیا۔

کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والا یہ جلوس شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا اپنے اختتامی مقام پر پہنچا اور جہاں مجلسِ عزاء کے بعد اس کا اختتام ہوا۔

واضح رہے مشی گن کے مرکزی ڈئربورن میں ہر سال یہ ماتمی جلوس نکالا جاتا ہے اور اس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مومنین اہل بیت اطہار کو امام حسین(ع) اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرتے ہیں اور یزیدیت کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔

الکفیل نیٹ ورک کے ڈئربورن میں موجود نمائندے نے اس جلوس کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں آپ بھی انھیں ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: